دہرا دون:۔اتراکھنڈ میں کانگریس لیڈر سلمان خورشید کے کاٹیج میں توڑ پھوڑ، آتش زنی اور فائرنگ کے چار ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ سی او بھوپیندر سنگھ دھونی کی قیادت میں تشکیل دی گئی بھوالی، بھیم تال اور مکتیشور پولیس کی ٹیمیں دیگر ملزمان کو پکڑنے کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہیں۔وائرل ویڈیو کی بنیاد پر ملزم چندن سنگھ لودیال، امیش مہتہ، کشنا سنگھ بشٹ اور راج کمار مہتہ کو جمعرات کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سے غیر قانونی پستول اور میگزین بھی برآمد کیا گیا ہے۔حال ہی میں سلمان خورشید کی کتاب ’سن رائز اوور ایودھیا‘ میں ہندوؤں کے تناظر میں کیے گئے مبینہ تبصرہ سے ناراض بی جے پی سے وابستہ کارکنان نے رام گڑھ کے ست کھول میں واقع ان کے کاٹیج کے شیشے توڑ ے ، ور گھر میں آتشزد گی کی۔ پولیس نے نگراں کی شکایت پر راکیش کپل سمیت 20 دیگر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے وائرل ویڈیو کی بنیاد پر ان لوگوں کی شناخت کی ہے ،جنہوں نے کاٹیج میں اس واقعہ کو انجام دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کر لئے جائیں گے ۔ست کھول میں سلمان خورشید کی کاٹیج میں پیش آنے والے واقعے کے بعد پولیس عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کر رہی ہے۔ پولیس نے گارڈ سندر لال اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ساتھ دیگر لوگوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے ہیں۔
