مسلسل بارش نے کئی لوگوں کے گھر تباہ ہوئے ، فصلیںبرباد ہوئی

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:پچھلے ایک عرصہ سے ہورہی مسلسل بارش نے شہر اورگائوں میں کئی خاندانوں کے گھروں کو تباہ کردیا ہے، کسانوں کی فصلیں برباد ہوچکی ہیں اورلوگ مہنگائی سے کنگال ہورہے ہیں۔ بتایاجارہا ہے کہ یکم نومبر سے لیکر اب تک بھی ہورہی برسات کی وجہ سے تعلقہ سطح پر 31 مکانات کے منہدم ہونےکی اطلاع ملی ہے۔ اسی کے ساتھ کوئی جانی نقصان یا مویشیوں کو نقصان نہیں پہنچاہے۔ تعلقہ سطح پرجملہ 25 دیہاتوں میں 31 مکانات کو شدید نقصان پہنچنے اور 7 مکانوں کے مکمل طور پر تباہ ہونے کی اطلاع ملی ہے اسی کے ساتھ 24 مکانات کےبیشتر حصوں کو نقصان پہنچا ہے۔ پچھلے تین دنوں سے ہورہی مسلسل بارش کی وجہ سے 9 مکانوں کو نقصان ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ 9 مکانات میں 1 مکان پوری طرح تباہ ہوچکا ہے اوربقیہ 8 کے کچھ حصوں کو نقصان پہنچاہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شہر کے باپوجی نگر میں مبینہ نامی خاتون کے مکان کی دیواریں گرگئیں ہیں۔ گذشتہ شام 7 بجے کے قریب بارش کی وجہ سے خستہ حال دیواریں گرگئیں تھی۔ متاثرہ خاتون نے مطالبہ کیا ہےکہ گھر کی دوبارہ تعمیر کیلئے پیسوں کی ضرورت ہے۔