ایم ایل سی انتخابات کیلئے کانگریس نے جاری کی امیدواروں کی فہرست; منجوناتھ بھنڈاری اُڈپی اور سلیم احمد ہبلی کے ہونگے امیدوار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔مقامی بلدیاتی اداروں سے منتخب ہونے والے ایم ایل سی کے انتخابات کیلئے کانگریس پارٹی نے امیدواروں کی فہرست جاری کی ہے۔کانگریس پارٹی نے گلبرگہ سے شیوانند پاٹل مرتور،بلگائوی سے چننا راجابسواراج ہٹیولی،اُتراکنڑا سے بھیمنا نائک،ہبلی دھارواڑ،گدگ اور ہاویری سے سلیم احمد،رائچور سے سارناگوڈا،چتردرگہ سے بی سوم شیکھر،شیموگہ سے آرپرسنناکمار،دکن کنڑا اُڈپی سے منجوناتھ بھنڈاری،چکمگلورو سے گائیتری شانتے گوڈا،ہاسن سے ایم شنکر،ٹمکورو سے آرراجیندر،منڈیا سے ایم جی گولّی گوڈا،بنگلورو رول سے ایس روی،کوڈگو سے ڈاکٹر منتر گوڈا،بیجاپورسے سُنیل گوڈا پاٹل،میسورسےڈی تھمیا،بلاری سے کے کونڈیاکو ٹکٹ دی گئی ہے۔واضح ہوکہ منجوناتھ بھنڈاری اس وقت امریکہ میں تھے اور وہ ایم ایل سی انتخابات کو دیکھتے ہوئے واپس ہندوستان لوٹے ہیں۔