ساگر اردو ہائیر پرائمری اسکول میں پرتھیباکارنجی کاکامیاب انعقاد

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: ۔ساگر اردو ہائیر پرائمری اسکول میںاردو کلسٹرسطح کا پرتیبھاکارنجی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز محمد علی بیگ کی قرات معہ ترجمہ سے ہوا۔ معلم چاند پاشاہ نے نعت پیش کیا۔ میر معلم سید فیروز نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ای سی او ساگر رینج ذاکر حسین نے افتتاحی کلمات کے ساتھ پروگرام کے متعلق معلومات فراہم کئے۔ افسر پاشاہ میر معلم محمد کو یاہائی اسکول نے تمام بچوں کی شرکت پر مبارکباد پیش کی۔ جلسے کے صدر ڈی مقبول احمد ، صدر کرینٹ ایجوکیشن سوسائٹی ساگر نے تمام بچوںکی حوصلہ افزائی کی ۔ جلسہ میں کرینٹ ایجوکیشن سوسائٹی کے اراکین عبدالرحیم،محمد اقبال ، موجود تھے۔ جلسے کی نظامت معلم سریش نائک نے سنبھالی۔ آخر میں معلم عمران خان کے شکریہ کے ساتھ جلسے کا اختتام ہوا۔ اس پروگرام میں ساگر اردو ہائیر پرائمری اسکول نے کل 24مقابلوں میں سے 13مقابلوں میں اول اور 6مقابلوں میں دوم مقام حاصل کرتے ہوئے نے نمایاں کامیابی کا مظاہرہ کیا۔ طلباء کی اس کامیابی پر کرینٹ ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر، سکریٹری، اوراراکین میر معلم، واساتذہ اکرام نے ان طلباء کو مبارکباد پیش کی ہے۔