اوقافی اداروں کے تحفظ کیلئے حکومتوں سے کیا گیا ہے700 کروڑروپئے کا مطالبہ:شفیع سعدی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔ریاست کے اوقافی اداروں کے تحفظ کیلئے مرکزی و ریاستی حکومت سے جملہ700 کروڑروپئے کا مطالبہ کیا گیا ہے،مرکزی حکومت کے وزیر اوقاف مختارعباس نقوی اور ریاستی حکومت کے وزیر اوقاف ششی کلا جوللے کو اس سلسلے میں مکتوب روانہ کیاگیاہے ۔اس بات کااظہار ریاستی وقف بورڈکے نومنتخب چیرمین شفیع سعدی نے کیا ہے ۔ انہوں نے منگلورومیں ریاستی وقف بورڈصدرکے عہدے کو سنبھالنے کے بعد پہلی دفعہ دور ہ کرتے ہوئے نامہ نگاروں سے کہاکہ اس سے پہلے ریاستی وقف بورڈکیلئے100 کروڑ روپئےکی مالی امداد ملتی تھی،لیکن اس دفعہ ہم نے مرکزی حکومت سے500 اور ریاستی حکومت سے200 کروڑ روپیوں کی مالی امدادک پیشکش کی ہے۔مرکزی حکومت کو پیش کردہ تجویزمیں بتایاگیاہے کہ اہم مذہبی مقامات کو مزید ترقی دیتے ہوئے انہیں سیاحتی مقامات میں بھی تبدیل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔اس فہرست میں کاجورکی درگاہ کا نام بھی شامل کیاگیاہے،جلدہی اس کیلئے فنڈس جاری ہونگے،جس میں ایک مہمان خانہ ،موجودہ تعلیمی ادارے کی ترقی اور اعلیٰ تعلیم کیلئے مرکز قائم کیاجائیگا،ساتھ ہی ساتھ عرس وغیرہ کیلئے تمام طرح کی سہولتیں فراہم کی جائینگی ۔مرکزی حکومت کے منصوبے میں ضلع کے لائن مسجد کو12 کروڑ ، ہمپن کٹے مسجد کیلئے14 کروڑاور دارالرشاد ادارے کیلئے 5.5 کروڑ روپئے کی مالی امداد دی جائیگی۔ اس موقع پر ریاستی وقف بورڈکے سابق رکن ریاض خان،رکن یعقوب یوسف ہوسنگر موجودتھے۔