شیموگہ: زرعی مسائل کو حل کرنے اورادرک کو درآمد کرنے اوربرآمد کرنے کے مسائل کو لیکر ساگر کے معروف تاجر سید اقبال کے فرزندان سید ظہور اورسید شاکر نے مستقل طور پر گفتگو کی۔آج صبح شہر کے سرکیوٹ ہائوس میںسید ظہور اورسید شاکر نے گورنر تھاورچند گہلوٹ سے ملاقات کرتے ہوئےبتایا کہ اس علاقے میں ادرک کے کاشتکار بڑے پیمانے پر ہیں لیکن مرکزی حکومت کی پالیسی کی وجہ سے ادرک کی ایمپورٹ اورایکسپورٹ میں قانونی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ریاستی حکومت کو مطلع کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ آپ سے بھی گذارش ہے کہ آپ اس سمت میں پیش رفت کریں اورمرکزی حکومت کے وزارتِ زراعت کو ہدایت جاری کریں۔ اس پر گورنر گہلوٹ نے یقین دلایا کہ وہ اس سلسلے میں متعلقہ وزراء اور محکموں کو ہدایت جاری کریںگے۔ گورنرگہلوٹ نے اس موقع پر سید ظہوراورسید شاکر سے مقامی حالات کے تعلق سے بھی تفصیلات حاصل کیں۔
