تعلیمی سال کی مناسبت سے فیس میں ترمیم لانے کا مطالبہ:کرناٹکا ریجنل ڈاکٹرس اسوسیشن کا احتجاج

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: تعلیمی سال کے مطابق فیسوں پر دوبارہ نظرثانی کرتے ہوئے اس میں ترمیم لائی جانی چاہئے۔ کوویڈ خطرات کا معاوضہ ادا کرنا ہوگا۔ پوسٹ گریجویٹ اور انٹرنس طلباء کیلئے وظیفہ کا مطالبہ ، سمیت کئی طرح کے مسائل حل کرنے کی مانگ کرتے ہوئے آج کرناٹکا ریجنل ڈاکٹرس اسوسیشن کی قیادت میںسمس میڈیکل کالج کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے غصےکا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوروناوباء کے انتظام کے دوران موجودہ ڈاکٹر نے دن رات کام کیاہے۔ ہم نے سنگین صورتحال میں انفیکشن کے خطرے کے باوجود کام کیا ہے۔ پوسٹ گریجویٹس نے کہا کہ وہ کم از کم طبی اور دیگر مہارتیں سیکھے بغیر اپنا نصف کورس کھو چکے ہیں۔مزید کہا کہ ریاستی حکومت نےتمام ڈاکٹروں کو ماہانہ 10,000 روپے کوویڈ معاوضہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اعلان ہوچکے 6 ماہ بھی حکومت سے معاوضہ جاری نہیں ہوا ہے۔ آج بھی خدمات پر مامور ڈاکٹروں کے تعلق سے غفلت کامظاہرہ جاری ہے۔ موجودہ ڈاکٹروں کی تعلیمی فیس 30,000 روپے سے بڑھا کر 1.2 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔ یہ تقریباً 400 فیصدکا اضافہ ہے۔ بغیر کسی رعایت کے پوری رقم ادا کرنے کی وجہ سے پریشانیاں پیش آرہی ہیں۔واضح ہوکہ ماضی میں جب احتجاج کیا گیا تھا تو اس دوران وزیر برائے میڈیکل ایجوکیشن کے وعدے پر ہڑتال ختم کر دی گئی تھی۔ لیکن ابھی تک یہ وعدہ پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موجودہ ڈاکٹروں کو ریاستی حکومت کے ذریعہ حال ہی میں اعلان کردہ کوویڈ خطرات پیکیج سے باہر رکھا گیا ہے۔مظاہرین نےمطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈاکٹروں سےکئے گئےوعدے کو پورا کریں۔اس موقع پرڈاکٹرس اسوسیشن کے صدر ڈاکٹر نوین پرساد، ڈاکٹر نمرتا، ڈاکٹر اویناش اورڈاکٹر راہل وغیرہ موجود تھے۔