سُنی جامع مسجد کمیٹی کی تشکیل کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں: میونسپل صدیق

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: پچھلے 3سالوں سے شہر کی مرکزی سُنی جامع مسجد کی کمیٹی کی تشکیل نہیں ہورہی ہےاورکمیٹی کی تشکیل نہ ہونے کے سبب مسجد کے ترقیاتی وتعمیراتی کاموں میں رکاوٹیں آرہی ہیں۔ اس لئے شیموگہ ضلع وقف بورڈ کے چیرمین وافسر فوری طور پر جامعہ مسجد کمیٹی کی تشکیل کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ اس بات کا اظہار سماجی کارکن میونسپل صدیق نے کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ مسجد کمیٹی کی تشکیل پورے شہر کے مسلمانوں کیلئے شرم کی بات ہے، جو لوگ شیموگہ کی جامعہ مسجد کی کمیٹی کی تشکیل نہیں دے سکتے وہ کیا اپنا لیڈر چنیں گے۔ ہمیں وزیراعظم مودی کی فکر ہے لیکن جامعہ مسجد کی نہیں۔ پہلے ہمارے شہر کی مسجد کی کمیٹی کو تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔ اس کیلئے ضلع وقف بورڈکے ذمہ داروں کو چاہئے کہ وہ اس تعلق سے فوری طور پر شہر کے تمام مساجد کے ذمہ داروں کو بلاکرمحلہ وارسطح پر مسجدوں کے صدر سکریٹری یا ممبروں کو لیکر کمیٹی بنائیں ۔