حق دلانے کے بجائے خوف دلاکر سیاست کی جارہی ہے :محمد وثیق 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ: ۔اقلیتوں ، پسماندہ طبقات اور دلتوں کو حق دلانے کے بجائے آج کئی تنظیمیں فرقہ پرستوں کا خود دکھاکر سیاست کررہے ہیں، مسلمانوں کو اس دیش میں آگے لانے کیلئے تعلیم دلوانے کے بجائے انہیں جذباتی بنایا جارہا ہے ۔ یہ افسوسناک بات ہے۔ اس بات کا اظہار بہوجن کرانتی مورچہ کے رکن محمد وثیق مولنواسی نے کیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذہب اور قوم کے نام پر قائم شدہ چند تنظیمیں اورسیاسی جماعتیں وہی کام دہرارہے ہیں جو اب تک کانگریس کرتی آئی ہے۔ کانگریس بھی بی جے پی اورسنگھ پریوار کا خو ف دیکھاکر اقلیتوں کےووٹ بٹورتی آئی ہے وہی کام اب مذہب اور فرقوں پرقائم شدہ چند تنظیمیں بھی ، سنگھ پریوار کا خوف دکھاکر نوجوانوں کو غلط راہ پرلے جارہے ہیں۔ اس ملک میں حکومت میں حصہ داری چاہتے ہیںتو اسکے لئے تعلیم میں آگے بڑھنا ہوگا، اسکے بعد دلت، اقلیتی، پسماندہ طبقات، پچھڑے طبقات کو متحد ہوکر مسلمانوں کو کام کرناہوگا۔ لیکن ہمارے درمیان کچھ تنظیمیں اورادارے ہیں وہ ایک دوسرے کو دشمن بنانے کیلئے زیادہ توجہ دے رہے ہیں ا س سے قوم کو نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ موجودہ نسل کی ذہن سازی کی ضرورت ہے نہ کہ جذباتی بنانے کی کوشش ہونی چاہئے۔ محمد وثیق نے کہا کہ بہوجن کرانتی مورچہ اسی سمت میں کام کررہا ہے اورآنے والے دنوں میں ہندومسلم اتحاد کیلئے بڑے پیمانے پر کام ہوگا۔