سرکاری اردو اسکول سوائی پالیہ کی عمارت30 سال کیلئے لیز; سوائی پالیہ جامع مسجدکمیٹی نے دی اجازت

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ :۔پچھلےدنوں محکمہ تعلیم عامہ کے افسرکی جانب سےگورنمنٹ اردو لوئر پرائمری اسکول سوائی پالیہ شیموگہ کا جائزہ لیاگیااور اس اسکول کی خستہ حالت کو دیکھتے ہوئے سراز تعمیر کرنے کیلئے بھی یقین دلایاگیاتھا،چونکہ یہ عمارت نجی ہونے کی وجہ سے اسے کرایہ پر لیاگیاتھا۔ان تمام معاملات کو دیکھتے ہوئے پچھلے دنوں سوائی پالیہ جامع مسجدکمیٹی،ایس ڈی ایم سی کمیٹی اور محکمہ تعلیم عامہ کے افسران کی جانب سےاسکول کا جائزہ لیتے ہوئے اس عمارت کو30 سال تک لیز کے طورپر لئے جانے کا فیصلہ بھی لیاگیاتھا،اسی کے پیش نظر آج کرناٹکا راجیہ اردو ٹیچرز ایسوسیشن کے صدر سید پرویز کی قیادت میں اس عمارت کو 30 سال کیلئے لیز (Lease)پر دینے کیلئے سوائی پالیہ مسجد کمیٹی کی جانب سے اجازت دی گئی ہے اور تحریری طور پر کمیٹی کے اراکین نے آج بی ای او ناگراج کو تحریر کردہ اجازت نامہ سونپاگیاہے اور اس میں کہاگیاہے کہ اس عمارت کو محکمہ تعلیم کیلئے30 سال تک لیز کیلئے دیاجارہاہے ۔ اس موقع پر مسجد کمیٹی کے اراکین،سابق کارپوریٹر مظہر جاوید وغیرہ موجودتھے۔واضح ہوکہ اس اسکول میں جملہ 65 بچے زیر تعلیم ہیں اورجہاں پر 2ہی کمرے موجودہیں ۔