شیموگہ:۔ریاستی وقف بورڈ کے نومنتخب چیرمین شفیع سعدی کے اعزاز میں شہر کے ایس جے شادی محل میں اجلاس منعقد کیاگیا۔جس کااہتمام کرناٹکا مسلم جماعت،سنی اسٹوڈنٹ فڈریشن اور دیگر اداروں
کے اشتراک کیاگیا۔ذمہ داروں نے اعزاز کرکے اپنے دلی جذبات کااظہار کیااور شہرکے مختلف اداروں اور تنظیموں کے ذمہ داروں کی جانب سے کئی گئی ہمت اورعزت افزائی قبول کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے شفیع سعدی نے کہاکہ آپ تمام کی دعاوں سے وقف بورڈ جیسے ایک بڑے ادارہ میں ایک خادم کے طور پر منتخب ہواہوں 15دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے ریاست وقف بورڈ کارخ کیاہے۔تمام کی یہ خواہش تھی کہ چیرمین ایک عالم ہو۔انہوں نےمزید کہاکہ شیموگہ کے ایک قبرستان کامعاملہ سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیاہے۔ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ افسران سے بات چیت کرکے تمام مسائل کوحل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ وقف کی گئی املاک صرف وقف کی املاک ہے،قبضہ کرنے کی دور کی بات تو دور اس املاک کوچھونے تک نہیں دیاجائیگا،اس طرح کے بہت سارے مسائل ہیں ان تمام مسائل کوآسانی سے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی ۔ مزید انہوں نے کہاکہ ریاست بھر میں وقف املاک کااندازہ بھی لگانا مشکل ہے۔اگر 50فیصد مسائل بھی حل ہوجائیں اوراگر وقف املاک کاصیح استعمال ہونے لگے تو ریاست میں 50لاکھ مسلمانوں کے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔وقف جائیدادپر ایک انچ بھی قبضہ ہونے نہیں دیاجائیگا ۔انہوں نے وقف املاک پر قبضہ جمانے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وقف کی ایک اینچ زمین بھی چھوڑ کر نہیں دی جائے گی اس طرح کی باتیں کرنے والے ہی وقف املاک پر قبصہ کئے ہوئے ہیں۔ایک انچ زمین بھی چھوڑ کر نہیں دی جائے گی اس کامطلب صاف ہے کے وقف کی گئی ایک انچ زمین بھی قوم کو چھوڑ کر نہیں دی جائیگی۔بدعنوانی سے پاک وقف بورڑ کے قیام کیلئے ہماری ٹیم تیار ہے۔اگر علماء اورعمرا مل جائیں تو ایک نئی تاریخ رقم کرسکتے ہیں۔اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے مفتی عاقل رضا مصباحی خطیب وامام سنی جامع مسجد نے کہاکہ سب سے اچھاانسان وہ ہےجوانسانوں پررحم کریں۔شفیع سعدی چیرمین کاعہدہ سنبھالنے کے بعد ان سے کئی امیدیں وابستہ ہوگئی ہیں اور یقین ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کے بخوبی انجام دیتے ہوئے بہترین طریقے سے کام کرینگے ،شفیع سعدی ایک عالم بھی ہیں۔جوقرآن شریف اور حدیثوں کوجاننے والاہو قیادت کی صحیح صلاحیت فرمائے گا۔اس موقع پرابوبکر صدیق تنگل تیرتھ ہلی شریک رہے۔جلسہ کی نظامت اورر استقبال مولانا شاہ الحمید مصلیار نے کیا۔صدارت کے فرائض مولانا شہیدالدین تنگل نے انجام دئیے۔ مہمانان خصوصی کے طور پر سید باشاہ ،یوسف تنگل،کرناٹکا مسلم جماعت نائب صدر اقبال حبیب سیٹھ،صدر کلیم پاشاہ کلیمہ، محمد حاجی ساگر،ضلع وقف مشاورتی کمیٹی چیرمین عبدالغنی ، عبدالرحمان،عبدالطیف مصلیار،سمیع اللہ شریف،ریاستی رکن یعقوب یوسف،آفتاب پرویز،فاروق تریکرے اوردیگر ذمہ دار موجودتھے۔