پونیت راج کمار جیسے اخلاق ہر ایک میں ہونے چاہئے: ذولفقار علی 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔پونیت راج کمار بھلے ہی آج ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن انکے اخلاق، انکا کردار اورانسانیت کا درس ہرکسی میں شامل ہونا چاہئے۔ ان باتوں کا اظہار ہزل فٹنس سنٹر کے مینجنگ ڈائریکٹر ذولفقار علی نےکیا ہے۔ انہوں نے آج شہر کے "تائی منے” کے 23 بچوں میں ہزل فٹنس سنٹر کی جانب سےپونیت راج کمار کی یاد میں غذائی اشیاء تقسیم کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ہزل فٹنس سنٹر محض ایک تجارتی مقصد سے قائم نہیں کیا گیا ہے بلکہ یہاں سے غریبوں، کمزوروں اوربے سہاروں کی مدد کرنے کا جذبہ بھی رکھتا ہے اوراس سے سماجی فلاح کے کام بھی ہورہے ہیں۔ اس مرکز میں ہرماہ ایک مفت ہیلتھ کیمپ کا اہتمام بھی کیا جاتارہا ہے۔ اسطرح اس ادارے کے ذریعہ مستقبل میںبھی فلاحی کاموں کو جاری رکھنے کا ارادہ کیاگیا ہے۔ اس موقع پر آیوروید ڈاکٹر پرکرتی منچالے، پردیپ رام چندر، افسر،جناردھن پئی اورہزل فٹنس سنٹر کا عملہ موجودتھا۔