ریاست میں نہ اسکول بندہوںگے نہ ہی نائٹ کرفیو نافذ ہوگا: بومائی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو: ۔ریاست میں کورونا یا اومیکرائون بیماریوں کے تناظر میں اسکولوں کو بند نہیں کیا جائیگا اورنہ ہی نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا کوئی مشورہ حکومت کے سامنے ہے۔ عوام کسی بھی طرح کے خوف میں مبتلاء نہ ہوں بلکہ وہ روز مرہ کی زندگی احتیاط کے ساتھ گذاریں۔ اس بات کا اظہار وزیر اعلیٰ بسوراج بومائی نے کیا ہے۔ انہوں نے آج ریاستی کابینہ کی نشست کے بعد نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الوقت نائٹ کرفیو کی ضرورت نہیں ہے۔ ایک ہفتہ کے بعد اس تعلق سے جائزہ لیا جائیگا۔ نرسنگ طلباء ونرس ، اساتذہ کو لازمی طور پر ویکسین کی دونوں خوراک لینی ہوگی۔ ساتھ میں احتیاطی اقدامات کے تحت ویکسین مہم کا بھی آغاز کیا جائیگا۔ فی الوقت ہاسٹل اورکلسٹر کیلئے خصوصی ضوابط جاری کئے گئے ہیں، بقیہ ضوابط کی ترتیب کی جارہی ہے۔ اسی دوران کرناٹک کے محکمہ تعلیم کے وزیر بی ناگیش نےنامہ نگاروں سے کہا کہ ریاست میں اسکول وکالج بند کرنے کاارادہ نہیںہے۔ نہ ہی حالات تشویشناک ہیں۔ طلباء دلچسپی کے ساتھ اسکول آرہے ہیں،چند ایک علاقوںمیں چھوڑ کر کہیں بھی کوروناکی وباء بڑے پیمانے پر نہیں ہے۔