شیموگہ: فرقہ وارانہ فسادات اور اشتعال انگیزی کومحکمہ پولیس کبھی برداشت نہیں کریگا۔ اس بات کی آگاہی نونامزد ایس پی لکشمی پرساد نے دی ہے۔ انہوں نے آج پریس ٹرسٹ کے زیر اہتمام پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پولیس فرقہ وارانہ فسادات پیدا کرنے کرنے والوں کو کبھی برداشت نہیں کریگا ، کسی سیاستدان کےدباؤ میں بھی کام نہیںہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے دبائو سے قبل ہی محکمہ پولیس بڑی احتیاطی کے ساتھ ایف آئی آر سمیت ہر طرح کے کام مکمل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے حال ہی شیموگہ ضلع میں ہوئے ہنسوڑو دھماکے کے معاملے پر نامہ نگار کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایس پی نے واضح کیا کہ اس کیس کی تحقیقات کا رخ تبدیل نہیں ہوگا، دھماکہ خیز اشیاء کی رسائی کہاں سے ہوئی تھی یہاں سے لیکر ہر باریک سے باریک نکات پر کارروائی کی جارہی ہے۔ کسی کو بھی الزام سے بری کرنے کا مقصد محکمہ پولیس نہیں کررہا ہے اورنہ ہی سیاست دانوں کا کوئی دباء ہے لیکن اسکے باوجود بھی چند الزامات سننے میں آرہے ہیں اس سلسلے میں بھی کارروائی جاری ہونے کی معلومات دی ہے۔ نامہ نگار کے ایک سوال پرکہ شیموگہ شہر میں گانجہ، غنڈہ گردی، لوٹ مار جیسے جرائم کی سرگرمیاں جاری ہی رہتی ہیں اسکو روکنے کیلئے محکمہ پولیس کس طرح کے اقدامات اٹھارہی ہے؟۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر نوجوان نسل ڈرگس اورمنشیات کی بری لتوں کا شکار ہورہے ہیں اور اسی لت کی وجہ سے چھوٹی موٹی چوریوں کی وارداتیں بھی ہوتی رہتی ہیں۔ کہیں کہیں تو نوعمر بچے بھی غنڈہ گردی کرنے پر اتر آتے ہیں۔ اس تعلق سے والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو لیکر مزید فکرمند رہیں اور ہوشیار ہوجائیں ، ان کے بعد لکچرر کے طبقے کو اس جانب توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اگر تمام مل کرمنشیات کے خلاف اس لڑائی میں شامل ہوں گے تو یقیناً کامیابی مل سکتی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کی کہ محکمہ پولیس تمام کے تعاون سے ایک قدم آگے بڑھ کر گانجہ فروشوں اور اسکی پرورش کررہے لوگوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کیلئے کوشاں رہے گا۔ اس موقع پر پریس ٹرسٹ کے صدر این منجوناتھ، سکریٹری ناگراج سمیت دیگر موجودتھے۔
