منگلورو : غیر اخلاقی پولیس گری ۔ چند منٹوں میں ہی پولیس نے کیا ملزمین کو گرفتار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
منگلورو:۔ سورتکل پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والی طالبہ کو اپنی موٹر بائک پر بٹھا کر لے جاتے وقت پیچھا کرکے زدوکوب کرنے اور غیر اخلاقی پولیس گری کرنے والوں کو پولیس نے چند ہی منٹوں میں گرفتار کر لیا ۔گرفتار ملزمین کے نام پرہلاد، پرشانت، گروپرساد، پراتھیش، بھرت اور سوکیش بتائے گئے  ہیں ۔  معلوم ہوا ہے کہ غیر اخلاقی پولیس گری کرنے والوں کی اس گینگ کا موٹر بائک پر جارہی جوڑی کا پیچھا کیا تھا اور غیر مذہب کی لڑکی کو ساتھ میں لے جانے کی پاداش میں لڑکے کو بری طرح پیٹا تھا ۔ اس کے علاوہ لڑکی دوسرے مذہب کے لڑکوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کے خلاف وارننگ بھی دی تھی ۔ واقعہ کے چند منٹوں بعد ہی پولیس نے کارروائی کی اور ملزمین کو دھر دبوچا۔  بتایا جاتا ہے کہ پولیس کمشنر ششی کمار نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور کارروائی کے سلسلے میں پولیس افسران کی رہنمائی کی ۔