بینکوں کی نجکاری اورمتعدد مطالبات کو لیکر احتجاج 

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ:۔ بینکوں کی نجکاری کے خلاف اور کئی مطالبات کو پورا کرنے کیلئے بینک ملازمین نے آج سینٹرل لیبر آرگنائزیشن کی مشترکہ کمیٹی کے ساتھ مل کر بینکوں کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ لیبر کوڈز کو ختم کیا جائے،نجکاری نہیں ہونی چاہئے، تمام مزدوروں کو سماجی تحفظ فراہم کیا جانا چاہیے اورٹھیکدار ملازمین کو،مستقل ملازمت دی جانی چاہیے۔ پرانی پنشن اسکیم کے نفاذ سمیت 12 سے زائد مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے بینک ملازمین نے کینرا بینک کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔احتجاج کی قیادت بینک ایمپلائز یونین کے صدر ناگراج، جوائنٹ سکریٹری وینو گوپال، ریٹائرڈ یونین کے صدر منجوناتھ اور سکریٹری چندر شیکھر سمیت دیگر موجودتھے۔