راگی گڈہ میں جھاڑیوں کو لگی آگ

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ: شہر کےراگی گڈہ میں اچانک چھوٹی جھاڑیوں کو لگی آگ نے یہاں کے سینکڑوں جھاڑیوں کو جلسا دیا ہے۔مختلف ماحولیات کی حمایتی تنظیموں کی جانب سے لگائے گئے بے شمار پودوں کو آگ نے خاک بنادیاہے۔ سرسبزوشاداب ماحول کی تعمیر میں ملوث بےشمار ماحولیات سے محبت رکھنے والی تنظیموں نے پچھلے کچھ سالوں سے شہر کے بہت سارے علاقوںمیں شجرکاری کا کام انجام دیا ہے اوران پودوں کی دیکھ بھالی بھی کررہے ہیں۔ لیکن یہ افسوس کی بات ہے کہ پچھلے ایک ماہ سے بارباردرختوں اورپودوں کو آگ لگنےکی وجہ سے نقصان پہنچتا آرہا ہے۔ راگی گڈہ میں لگی ہوئی آگ شرپسندوں کی بدنعیتی بھی ہوسکتی ہے ایسا امکان کیا جارہا ہےکیونکہ ایک ماہ قبل بھی یہاں آگ لگی تھی جس میں سینکڑوں پودوں کو نقصان پہنچاتھا اورعوام کی مدد سے آگ پر قابوپایا گیا تھا۔ گذشتہ رات اورآج صبح نظرآنے والی دوبارہ اس آگ کو دیکھتے ہوئے یہی امکان کیا جارہا ہے کہ یہ کسی کی سازش کا نتیجہ ہے۔