شیموگہ: محکمہ پری ایجوکیشن نےامسال پی یو سی سال دوم کے امتحانات 22 اپریل سے 18 مئی تک ریاست بھر میں منعقد کرنے جارہا ہے۔ضلعی سطح پر کسی بھی ناگریز واقعات کےبغیر امتحانات کو شفافیت کے ساتھ انجام دینے کیلئے ضلع انتظامیہ نے ضروری اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرسیلوامنی نے کہی ہے۔ انہوں نے وہ آج ڈپٹی کمشنر ہال میں منعقد ہونے والی پی یو سی سال دوم کے سالانہ امتحانی تیاری کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات ضلع کے تمام تعلقہ کے جملہ 36 امتحانی مراکز میں ہوں گے اور امتحانات کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ سی سی ٹی وی کی مدد سے امتحانات کے منظر قید کئے جائیں گے اور تمام مراحل پر نگاہ رکھی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے 36 امتحانی مراکز میں کل 19033 طلباء، جن میں 17446 نئے طلباء 924 دوبارہ امتحان دینے والے طلباء اور 663 نجی امیدوار شامل ہیں۔امتحانی مراکز میں بروقت سوالیہ پرچوں کو پہنچانے، نگرانی کیلئے، اورامتحانات کو خوشگوار طور پر انجام دینے کیلئے11 سمت میں سہ رکنی کمیٹی 33 اراکین کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ تعاون کیلئے ضلعی ایس پی سے درخواست کی گئی ہے۔مزید انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع کےہوسنگرتعلقےکے امرت، ساگر تعلقہ سری ونت اور ہوللور میں تین نئے امتحانی مراکز کھولے گئے ہیں۔ امتحان کے دن، امتحانی مراکز کے 200 میٹر کے اندر عوامی نقل و حرکت اورگروہ بندی پر پابندی جاری کی گئی ہے۔امتحانی طلباء اورامتحانات کیلئے تفویض کردہ افسران اور عملے کے علاوہ مرکز میںدیگر افراد کے داخلے پر ممانعت رہےگی۔ امتحانی مراکز میں کسی بھی بے ضابطگی سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا ڈپٹی کمشنرنے مشورہ دیا ۔ امتحان کے دن امتحانی مرکز کے ارد گرد زیراکس اور فیکس کی دکانیں نہ کھولنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ امتحان پر مامور افسر اور عملہ ڈیوٹی پر غفلت نہ برتیں اور ہمیشہ چوکنا اور ذمہ داری سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نےکہا کہ امتحانی مرکز کے اندر طلباء کو پینے کا پانی، بیت الخلا اور تمام بنیادی ضروریات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ کمرے کے اندر بجلی اور پنکھے کی سہولیات موجود ہونی چاہئے۔ سی سی ٹی وی کیمرے ایکٹیو ہیں یا نہیں اس بات کا معائنہ کرنے کی بھی ہدایت دی ہے۔ مزید کہا کہ امتحانات کی ڈیوٹی پر مامور افسر ،اسٹاف سمیت طلباء کو امتحانی مراکز میں موبائل فون، کتاب، بیگ، پرس، الیکٹرانکس،ا سمارٹ واچز کو امتحانی مرکز میں لانے سے بھی سختی سے منع کیا گیا ہے۔نشست میں اڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ناگیندر،پری یونیورسٹی ایجوکیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر ناگراج کاگلکر، سمیت تمام تعلقہ تحصیلدار ، مقامی بی ای او سمیت دیگر افسران موجودتھے۔
