شیموگہ :کورونا پر کنٹرول رکھنے میںناکام ہونے والے وزیر اعظم نریندرمودی اور ریاستی وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا فوراً اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں۔ اس بات کامطالبہ ضلع کانگریس کے صدر ایچ سی سندریش کی ہے۔ انہوں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئےکہاکہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ ایک سال قبل کورونا سبھی کو اچھا سبق سکھا چکا ہے ۔ پورے ملک کی عوام مختلف طرح کے مسائل کو جھیل چکی ہے لیکن ایک واحد حکومت ہی ہے جو عوام کے مفادات کو سمجھنا نہیں چاہتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کورونا کو لیکر پہلے ہی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے آگاہ کردیا تھاکہ کورونا کی دوسری لہر بھی دوبارہ اپنا قہر برسائے گی اس کا بھی پیغام دیا گیا تھا، لیکن باوجود اس آگاہی کے مرکزاورریاستی حکومتوں نےاس کو سمجھنے میں نظرانداز کردیا ہے، یہی سبب ہے کہ آج حالات دوباہ بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں ۔مزید الزام لگایا کہ کورونا کی دوسری لہرپر قابو پانےمیں ناکام ہوئی حکومت اب معصوم عوام پر کرفیو نافذ کرکے غریبوں، کاروباریوں اور درمیان طبقے کے پیشے کو دوبارہ سڑکوں پر لانے کا کام کررہی ہے۔ کورونا وائرس سے محتاط رہنے کی آگاہی دینے والے وزیر اعظم نریندرمودی اور وزیر اعلیٰ بی ایس یڈیورپا بتائیں کہ وہ کورونا سے بچنے کیلئے کیا کیاتیاری کئے ہیں؟ صرف کہنے اوراشتہارات سے کورونا قابو میں نہیں آنے والاکہتے ہوئے غصے کا اظہار کیا۔ انہوںنے کہا کہ حکومت کو سمجھنا چاہئے کہ کرفیو سے ریاست بھر میں آٹو ڈرائیور، فٹ پات کاروباری، مزدوروں کو سخت مشکلات کا تجربہ ہوچکا ہے۔ایسے میں حکومت کو ان کے مفادات کیلئے کام کرنا چاہئے اور انکی سہولیات کو مدےنظررکھتے ہوئے کوئی ایسا راستہ اپنا چاہئے جس سے عوام کو کوئی تکلیف بھی نہ ہو اور کورونا پر قابو پانا بھی یقینی بنایا جاسکے۔ پریس کانفرنس میں کانگریس لیڈر چندربھوپال وغیرہ موجودتھے۔
