شیموگہ: ریاست کے مقابلے کوویڈ کی دیکھ بھالی میں شیموگہ ضلع بہتر ثابت ہوا ہے۔ اس بات کا اظہا وزیر برائے نگران کار کے ایس ایشورپا نے کیا ہے۔ انہوں نے شہر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی پولیس ، ریونیو اور محکمہ صحت تمام مشترکہ طور پر سخت بندوبست کررہے ہیں۔ سرکاری اہلکار بہت محنت اور کوشش کر رہے ہیں۔ زیادہ سے زیادہ مریضوں کیلئے بستر ، آکسیجن اور وینٹی لیٹر میسر کروانے کیلئےممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔انہوں نے غیر اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ تمام ترسخت بندوبست کے باوجود لوگوں میں بیداری نہیں آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ پولیس اپنی سخت کارروائی کررہی ہے اور موٹرسائیکل ، کار اور آٹو کوقبضہ میں لئے جارہے ہیں تاکہ یہ لوگ راستوںپر نہ آئیں، لیکن اس انتباہ کے اگلے ہی دن لوگ بے خوف ہوکر سڑکوں پر اتر رہے ہیں۔ اسی وجہ سے حکومت نےسخت لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے۔چند ایسے بھی لوگ ہیںجو بیداری سے کام لے رہے ہیں ۔انہوں نے واضح کیا کہ پیر سے ضلع میں سخت لاک ڈائون نافذ ہوگا اورہم نے لاک ڈاؤن نافذ کرنے کیلئےمتعلقہ عہدیداروں کا اجلاس طلب کیاجسمیں مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی جائےگی۔
