مذہبی رہنما ‘افغانستان شہری‘خواجہ ظریف چشتی کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا

سلائیڈر نیشنل نیوز
ممبئی:۔بھارت میں افغانستان سے آئے معروف صوفی بابا خواجہ ظریف چشتی کا آج قتل ہواہے، کم وقت میں بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرنے والے ظریف چشتی کا قتل مہاراشٹر کے ناسک ضلع میںہواہے۔ قتل کے معاملے میں پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے اور تین لوگوں کو پوچھ تاچھ کیلئےحراست میں لیا گیا ہے۔ معلومات کے مطابق 35 سالہ صوفی خواجہ ظریف چشتی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ خواجہ ظریف چشتی بابا افغانستان کے رہنے والے تھے۔ قتل کا واقعہ ییولا تعلقہ کے چیچونڈی ایم آئی ڈی سی علاقہ میں پیش آیا۔اس واردات کو 4 افراد نے انجام دیا ہےاور قتل کے بعد چار نامعلوم افراد فرار ہو گئے۔پولیس افسر سچن پاٹل نے بتایا کہ ملزم سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ محرک ابھی معلوم نہیں ہو سکا۔ پولیس نے کہا کہ سید چشتی کو زمین کے ایک پلاٹ پر قتل کیا جا سکتا ہے جنہوں نےمقامی لوگوں کی مدد سے حاصل کی تھی، کیونکہ وہ افغانستان کے شہری ہونے کی وجہ سے ملک میں زمین نہیں خرید سکتے تھےپولیس نے بتایا کہ یہ قتل ییولا شہر کے ایم آئی ڈی سی علاقے میں ایک کھلے پلاٹ میں ہوا۔واضح ہوکہ صوفی ظریف چشتی سوشیل میڈیا پر ہمیشہ چھائے رہتے تھےا ور ان کے یوٹیوب چینل پر ان کے ساتھ کئی لوگ جڑے ہوئے تھے۔