شیموگہ: سماجی انصاف کے علمبردار، عوام کے پسندیدہ سابق وزیر اعلیٰ سدارامیاکی 75 ویں یوم پیدائش کے موقع پربتاریخ 3 اگست کو ضلع داونگیرے میں”سدھارا مہوتسوا” کے نام سے ایک مخصوص اجلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔اس عظیم الشان تقریب میں شیموگہ ضلع سے ہزاروںلوگ شرکت کرینگے۔اس بات کا اظہارسدھارا مہوتسواسمیتی کے شیموگہ ضلعی آبزرور اورسابق وزیر ایچ آنجنیا نے کیا ہے۔ انہوں نےآج کانگریس دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی سی سی کے سابق صدر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، رندیپ سرجے والا، راجیہ سبھا اپوزیشن لیڈر ملیکارجن کھرگے، کے پی سی سی صدر ڈی کے شیوکمار اور دیگر لیڈران اس مہواتسوامیںشرکت کرینگے۔ایچ آنجنیا نے اس پروگرام کے تعلق سے کہاکہ یہ ایک منفرد پروگرام ہےاور اس پروگرام سے سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔سدرامیا سماجی انصاف کے علمبردار ہیں، مظلوموں کیلئے کام کیا ہے۔ کانگریس کارکنوں، عوامی نمائندوں اور حامیوں نےمشترکہ طور پراس پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔ شیموگہ ضلع سے 30 ہزار سے زیادہ کارکن اور شائقین اس پروگرام میں شرکت کرینگے ۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت نے غریبوں کی زندگیوں پر ڈاکہ ڈالاہے۔ عوام دشمن انتظامیہ چلارہی ہے۔ اتناہی نہیں جی ایس ٹی کے ذریعہ غریبوںکا نوالابھی چھین رہی ہے۔ سرمایہ داروں کے ہاتھوں کی کٹھ پتلی بن چکی ہے اور انہیں کے حق میں کام کررہی ہے۔ہر دن قیمتیںبے قابو ہوتی جارہی ہیں۔ ای ڈی کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔مجموعی طور پر کہا جائے توبی جے پی ایک انتقامی سیاست کر رہی ہے ۔ یہ درست ہے کہ اندرا گاندھی نے ایمرجنسی کا اعلان کیا۔ لیکن اب ایک غیر اعلانیہ ایمرجنسی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری ملک میں طعانہ شاہی کا غلبہ ہوچکا ہےاور یہ تمام کیلئے افسوس کن ہے۔ پریس کانفرنس میں کانگریس کے ضلع صدرایچ ایس سندریش، شڈاکشری، سابق وزیر کیمانے رتناکر،آر پرسنا کمار، کے بی پرسنناکمار، شانتاویرپا گوڈا، بیلور گوپال کرشنا،بلقس بانو، انیتا کماری، پلوی، راج نندینی، چندربھوپال،وغیرہ موجودتھے۔
