شیموگہ:کے ایس ایشورپا کو اگست کے پہلے ہفتے میں وزیر کا عہدہ ملنے کی امیدیں دکھائی دے رہی ہیں۔واضح ہوکہ ٹھیکدار سنتوش کے خودکشی معاملے میں ملوث ملزم کے ایس ایشورپا نے پارٹی کو کسی طرح کا نقصان نہ ہو اس مقصد سے اپنا استعفیٰ دے دیا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس کیس کی تفتیش کو لیکر پولیس نے انہیں کلین چٹ دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی آج دہلی گئے ہوئے ہیں اورکابینہ کی توسیع کے سلسلے میں پارٹی ہائی کمانڈ کے ہمراہ تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔اگرچہ کے ایس ایشورپا کو وزیر کا عہدہ دیا جاتا ہے تو اس سے پارٹی کو بہت فائدہ ہوسکتا ہے کیونکہ ایشورپا ہی پچھڑے طبقات کے باوقارقائد ہیں۔ آنے والے انتخابات میں انہیں اضافی مقامات ملنے کے بھی ممکنہ امکانات ہیں جس کو لیکر وزیر اعلیٰ بھی سنجیدہ ہوچکے ہیں۔ ان تمام نکات کو مدِنظررکھتے ہوئے وزیر اعلیٰ بسوراج بومئی پارٹی ہائی کمانڈسے اس بارے میں بات چیت کررہےہیں اوریہ بھی ممکن ہے کہ اگست کے پہلے ہفتے تک ایشورپا کو دوبارہ وزیرکے عہدے پر فائز کیا جائیگا۔
