چامراج پیٹ عید گاہ کو لے کر احتجاجی بند کیا جائیگا تو کارروائی کی جائیگی : پولیس

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور : یہاں کے چامراج پیٹ عید گاہ میدان کو لے کسی بھی طرح کا احتجاج ، بند یا جلوس نکالاجاتاہے تو ایسی تنظیموں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ، اس بات کی تنبیہ محکمہ پولیس نے دی ہے ۔ 12 جولائی کو بند کا فیصلہ کرنے والے لیڈروں کے نام نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس دن دکانیں بند کروانے ، تجارتی مراکز کو بند کروانے ، احتجاج کرنے اور جلوس نکالنے کے عمل کی ہر گز بھی گنجائش نہیں ہے ۔ کرناٹکا ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق احتجاجیوں کو فریڈم پارک میں ہی احتجاج کرنے کی گنجائش ہے اسکے علاوہ اور کہیں بھی احتجاجی جلسہ و جلوس منعقد کرنے کا موقع نہیں دیا جائیگا ۔ اگر کسی کو احتجاج کرنا بھی ہے تو یہاں کے اوپّا رپیٹ تھانے سے اجازت لے کر فریڈم پارک میں احتجاج کرنا ہوگا ورنہ سخت قانونی کارروائی کی جائیگی ۔