شیموگہ ڈسٹرکٹ پریس ڈسٹری بیوٹرز یونین کیلئے نئے عہدیداروں کا تقرر

ڈ سٹرکٹ نیوز
شیموگہ :شیموگہ ڈسٹرکٹ پریس ڈسٹری بیوٹرز یونین کے نئے عہدیداروں کا انتخاب کرناٹک اسٹیٹ پریس ڈسٹری بیوٹرز یونین کے ریاستی صدر شمبھولنگا اور جنرل سکریٹری سنگم سریش کی قیادت میںعمل میں لایا گیا۔ آج شہر کے پتنجلی یوگا اینڈ ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ ہال میں منعقد اس انتخابات میں شیموگہ ضلع صدر، مالتیش ،اعزازی صدر، پرمیشورپا ایس ،نائب صدر رامو جی اور ناگبھوشن ،جنرل سکریٹری، مختار احمد ،سکریٹری ونئے کماراور خزانچی وثیق اللہ ، ڈائریکٹرایس ایل چندر شیکھر، ماروتی سی ایس، پرشورام، گنگادھر چندرو ،سید اشرف، سنتوش ،ہرشا ایس آر، پروین کمار ،راگھویندر ا،متفقہ ووٹ سے منتخب ہوئے ہیں۔ کیپشنچتردرگہ: شہر کے پتریکا بھون میں منعقدہ یوم صحافت کی تقریب میں شہر کا معروف اخبار "روزنامہ کلینا کوٹے "کے صحافی حنیف ایم کو تہنیت سے نوازا گیا۔ اس موقع پر کرناٹکا اسٹیٹ ، ضلع اورعلاقائی اخبارات کے صحافی، صحافی اسوسیشن کے ریاستی صدر کینچے گوڑا ، ضلعی یونٹ کے صدر جی او این مورتی، ایس ٹی نوین وغیرہ موجودتھے۔