شیموگہ:۔سرکاری صنعتی ادارے گاجنورمیں تعمیری اشیاء کا غلط استعمال کررہے حکام کے خلاف گاجنورکے دیہاتیوں نے آج ڈپٹی کمشنردفتر پہنچ کر خاموش احتجاج کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو میمورنڈم پیش کیا ہے۔ مظاہرین نےالزام لگاتے ہوئے کہا کہ گاجنور گرام پنچایت کے حدود میں سرکاری آئی ٹی آئی کالج کی عمارت کو منہدم کیا گیا ہے۔پرانی عمارت سے نکلنے والے ملبے میں قریب 2لاکھ روپئے مالیت والے پتھر، لوہے کی سلاخیں، دیگر اشیاء کو آئی ٹی آئی کالج کے لکچرر ،اراکین اورگرام پنچایت کے گری راج اوردیگر افراد نے مل کران چیزوں کواپنے ذاتی مفاد کیلئے استعمال کیا ہے ۔ اتنا ہی نہیں نیراوری محکمہ کے سامنے والی سڑک کی تعمیرکے دوران بھی اسطرح کی بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔ یہاں بھی گرام پنچایت کے اراکین نے 80 ہزارتک کے قیمتی اشیاء کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے قصورواروں کے خلاف کرمنل مقدمہ دائر کرنے اورسخت قانونی کارروائی کرنےپر زور دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اہم اراکین میں وجئے کمار، شیوکمار،ایم ستیش، کے وائی پرمیش، لوکیش وغیرہ موجودتھے۔
