بھٹکل:۔ اگر کانگریس میں دم ہے تو وہ ریاست کے ہندوووٹوں سے انکار کرے ۔ کانگریس طبعی طورپر مکمل تباہ ہوگئی ہے۔ خارجہ پالیسی ،فوجیوں اور ساورکر کے خلاف تنقید کرنےوالی کانگریس دہشت گروں کی حمایت کرنےوالی پارٹی ہے، اس بات کا الزام بی جے پی کےریاستی صدر نلین کمارکٹیل نے لگایا۔ مرڈیشور میں بی جےپی عہدیداران کی میٹنگ میں شرکت کے بعد اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے منگلورو میں ہوئے کوکر بم دھماکے کو لیکر کانگریس کےبیان کی مخالفت کی اور کہاکہ منگلورو کےکوکر بم دھماکہ معاملے کوبی جےپی نے نہیں بلکہ این آئی اے نے دہشت گردانہ کارروائی بتایا ہے۔ اور اس کیلئے سب سےپہلے کانگریس کے رکن اسمبلی یوٹی قادر نےہی جانچ کامطالبہ کیا تھا ۔انہوں نے پوچھا کہ کانگریس کے مطابق دہشت گردوں کو دہشت گر د نہ کہاجائے تو پھر کیا کہاجائے۔ اصل میں کانگریس منگلورو کوکر بم دھماکے کو دوسرا رخ دینےکی کوشش کررہی ہے، یہ صرف اقلیتوں کے ووٹوں کیلئے کررہی ہے اور جانچ افسروں کے حوصلے کو کند کرنےکی کوشش کہا۔ انہوں نے بیلگام میں جاری رواں اجلاس میں کانگریس کی ہنگامہ خیزی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ کانگریس بےکار میں تکلیف دےرہی ہے جب کہ وہ کسی بھی موضوع پر بحث کے لئے تیار نہیں ہے۔ کانگریس کے ریاستی صدر ڈی کے شیوکمار اور لیڈر بی کےہری پرساد کو غنڈہ قرار دیتےہوئےکہاکہ وہ غنڈہ پس منظر سے ہی سیاست میں آئے ہیں اور کانگریس میں جتنےبھی لوگ ہیں سب جیل جا کر ہی آئےہیں۔پسماندہ طبقات کو ریزرویشن دئیے جانے کے متعلق پوچھے گئے سوال پر نلین کمار نے کہاکہ جب سدرامیا اقتدار میں تھے تو پسماندہ طبقات کے ریزرویشن میں کیو ں اضافہ نہیں کیا۔سدرامیا کی پوری سیاست اہندا سے ہی چلتی ہےاور اسی کی بنیاد پر اقتدار حاصل کئے تھے ۔ اسی طرح کانگریس نے لوک آیوکتہ کو بند کیا تھاتو ہم نے اس کو دوبارہ شروع کیاہے۔ بی جےپی میں امیدواروں کو ٹکٹ تقسیم کئے جانے کے متعلق پوچھے گئے سوال پر ریاستی صدر نےکہاکہ ابھی تک پارٹی کی سطح پر امیدوار وں کے پیمانے کو لے کر کوئی بات نہیں ہوئی ہے ۔
