شیموگہ:۔شیموگہ میں زیر تعمیر ہوائی اڈے کا کام مکمل ہوچکاہے،اس ہوائی اڈے کاافتتاح 12 فروری کو کیاجائیگا۔اس بات کی اطلاع رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے کیاہے۔انہوں نے آج اس سلسلے میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ہوائی اڈے کا تعمیراتی کام کم وبیش مکمل ہوچکاہے،اس کاافتتاح12 فروری کو وزیر اعظم نریندرمودی کے ہاتھوں کیاجائیگا،ہوائی اڈےکیلئے درکار50 سے زائد لائسنس حاصل کئے جاچکے ہیں،جلدہی نائٹ لیانڈنگ کیلئے بھی منظوری ملے گی۔اس ہوائی اڈے پر ہوائی جہازوں کی آمدورفت کیلئے مختلف کمپنیوں کو بھی اطلاع دی گئی ہے،ہوائی اڈے کو کیا نام رکھناہے اس سے بڑھ کر ہوائی اڈے کا افتتاح ہے۔رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرانے بتایاکہ ہوائی اڈے کیلئے اے ٹی سی کا کام بھی مکمل ہوچکاہے،چاہے تو آج ہی اس ہوائی اڈے کا استعمال کیاجاسکتاہے،ائیرپورٹ کے آنے سے شیموگہ کا مستقبل روشن ہوگا۔
