شیموگہ:۔27 فروری کو ہونے والے شیموگہ ہوائی اڈے کاافتتاح اور اس موقع پر وزیر اعظم نریندرمودی کی شیموگہ آمدکے پیش نظر آج رکن پارلیمان بی وائی راگھویندرا ، رکن اسمبلی کے ایس ایشورپا ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سیلوامنی،ایس پی متھون کمارنے شیموگہ ہوائی اڈے کا دورہ کرتے ہوئے یہاں کا جائزہ لیا۔27فروری وزیر اعظم مودی شیموگہ ہوائی اڈے کا افتتاح کرینگے۔اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی ایشورپانے کہاکہ اب ہمارے شہر میں ایک ہوائی اڈہ بن رہا ہے،رکن پارلیمان راگھویندر نے شیموگا میں ہوائی اڈے کوبنانے کیلئے بہت کوششیں کی ہیں،سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نےہوائی اڈے کیلئے زمین کی خریداری سے لیکر ہوائی اڈے کے افتتاح تک کافی محنت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈے کے افتتاح میں بی ایس یڈی یورپا اور بی وائی راگھویندر کا نام تاریخ میں لکھا جائے گا۔وزیر اعظم نریندرمودی کے شیموگہ دورے کے دوران شیموگہ ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ3337 کروڑ کے تعمیراتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے، مزید 739 کروڑ کے کاموں کا افتتاح کیا جائے گا۔مزید ایشورپانے کہاکہ رکن پارلیمان راگھویندرا نے ضلع میں ہوائی اڈے کا خواب پورا کیا ہے، ہوائی اڈے سے بہت سی صنعتیں ضلع میں آئینگی اور ضلع کے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر ہونگے ۔27 فروری کو وزیر اعظم نریندرمودی شیموگہ ہوائی اڈے پر پہلی پرواز سے اترینگے اور اس افتتاحی تقریب میں تقریباً2 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔میں نے شیموگہ ہوائی اڈے کیلئے یڈی یورپا کا نام تجویزکیاہےاور کابینہ میں اس کی منظوری دی گئی تھی لیکن یڈی یورپانے شیموگہ ہوائی اڈے کا نام قومی شاعر کوئمپو سے منسوب کرنے کیلئےتجویز پیش کی ہے، لیکن ابھی تک کسی بھی نام کو حتمی شکل نہیں دی گئی ہے۔
