سابق وزیر اعلیٰ وبی جے پی لیدریڈی یورپا نے سبکدوشی کا کیا اعلان

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:۔کرناٹک میں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ بی ایس یڈی یورپا نے سرگرم سیاست سے سبکدوشی کا اعلان کر دیا ہے۔ انھوں نے جمعہ کے روز اسمبلی میں اپنی آخری تقریر کی۔ اس موقع پر یدی یورپا نے کہا کہ ’’میں نے سرگرم سیاست سے سبکدوشی کا فیصلہ کیا ہے، لیکن بی جے پی کو جتانے کے لیے آخری سانس تک کام کروں گا۔ میرا واحد مقصد بی جے پی کو اقتدار میں واپس لانا ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایسا ہوگا۔‘‘قابل ذکر ہے کہ کرناٹک اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا آج آخری دن تھا۔ اس سے قبل بدھ کے روز یڈی یورپا نے کہا تھا کہ ’’میں پہلے ہی اعلان کر چکا ہوں کہ میں اس بار انتخاب نہیں لڑونگا، لیکن اپنی آخری سانس تک میں سرگرم طور پر پارٹی کی کامیابی کے لیے کام کرتا رہوں گا۔‘‘آج کرناٹک اسمبلی میں اپنی آخری تقریر کے دوران یڈی یورپا نے کہا کہ کئی مواقع پر اپوزیشن لیڈران نے یہ بیان دیا تھا کہ بی جے پی نے مجھے درکنار کر دیا ہے، لیکن میں یہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ مجھے چار بار وزیر اعلیٰ کی شکل میں حلف دلایا گیا ہے۔ اتنے مواقع کسی اور لیڈر کو نہیں دیے گئے ہیں۔ میں وزیر اعظم نریندر مودی کا ہمیشہ شکرگزار رہوں گا۔یڈی یورپا کی الوداعی تقریر پر وزیر اعظم نریندر مودی کا رد عمل بھی سامنے آیا ہے۔ انھوں نے یڈی یورپا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ پارٹی کی اخلاقیات کو ظاہر کرتا ہے۔ بی جے پی کے ایک کارکن کی شکل میں مجھے یہ تقریر بہت ترغیب دینے والی لگی۔ یہ یقینی طور سے پارٹی کے دیگر کارکنان کو ترغیب دے گی۔