شیموگہ:۔ تیرتھ ہلی توڑکی کے قریب کل رات بس اور کارکے درمیان پیش آنےوالےحادثے میں ایک مزدور ہلاک ہواہے۔پورنیش نامی مزدور ہلاک ہونےوالاشخص ہے۔بس اور فارچیونر کارکے درمیان یہ حادثہ پیش آیاہے۔بس میں20 سےزائد مسافرسوارتھے،جو حادثے کی وجہ سے زخمی ہوئے ہیں ۔زخمیوں کو تیرتھ ہلی کےجے سی اسپتال میں داخل کیاگیاہے۔کارمیں کیاٹرنگ کے مالک شانتپا شیموگہ آرہے تھے،ان کے ساتھ پورنیش بھی بیٹھاہواتھا،جو حادثے میں ہلاک ہواہے۔
