چنگری:۔تعلقہ کے قصبہ سنتے بنور میں تعمیر شدہ وینکٹیشورکلیان منٹپ کاافتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے پانڈومٹے ویرکتا مٹھ کے ڈاکٹر گروبسوا سوامی نے کہا کہ اجتماعی شادیوں سے فضول خرچی پر روک لگائی جاسکتی ہے،اور خاندانوں کو معاشی طور پر بوجھ کم کیا جاسکتا ہے،شادی محلوں یعنی کلیان منٹپوں کے ذریعہ لوگوں کو بہترین سہولیات اور انتظام میں آسانی ہوگی ایسے شادی محلوں کا ہونا اچھی بات ہے ،مگر اخراجات کابوجھ نا ہو اس بات کا بھی خیال رکھنا ضروری ہے،ایسے بہترین شفاف ہال کی وجہ اجلاس کے انعقاد میں بھی سہولت ہوگی،قصبے کے ساسل روڈ پر واقع نئے سے تعمیر شدہ کلیان منٹپ کا جمعہ کے روز افتتاح عمل میں آیا ،تہذیب ثقاتف ایک دوسرے کے تین محبت بھائی چارہ اخوت و محبت ،بڑوں کے تجربے چھوٹوں پر شفقت سرپرستی اِن تما م کا ہونا ایک بہترین معاشرے کی تعمیر میں کارگر ہوتا ہے،اس موقع پر کانگریس لیڈر ہودیگیرے رمیش ،ویریش نائک ،گرام پنچایت چیرمن بھاگیہ گُجر ،کرشنا مورتی ،گرام پنچایت رکن شیوراج،آصف اللہ،کنچگنال چندرشیکھر،،پربھو کمار لکشمن وغیرہ شریک رہے۔
