چکمگلورو:۔ شہر میں ٹو وہیلر بائک کی چوری کے پس منظر میں تشکیل دی گئی ایک خصوصی پولیس ٹیم نے بین الاضلاع تین کےملزمان کو گرفتار کر تے ہوئے 8.5 لاکھ مالیت کی 17 بائک، 2.15 لاکھ روپئے نقداور 50 ہزار مالیت کے موٹر بائک کے اسپیئرپارٹس ضبط کئے ہیں۔ملزمان نے چکمگلورو شہر میں 22 بائک، کڑور ٹاؤن میں 1 بائک، تریکرے ٹاؤن میں 1 بائک، شیموگہ شہر میں 2 بائک، بھدراوتی میں 2 بائک اور داونگیرے ضلع میں 2 بائک چوری کی ہیں ۔ اس کارروائی میں بسواناہلی تھانے کے پی ایس آئی۔ کلیمار اورپی ایس آئی باب الدین ، پولیس اہلکار لنگا مورتی، مدھوسدھن، ننجپا، مدھو کمار، پردیپا اور نوینا وہاں موجود تھے۔
