سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ شیموگہ

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر

سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ شیموگہ ضلع کے ایک ایسی تنظیم ہے جو نہایت مختصر عرصے میں مختلف شعبوںمیں کام کرتے ہوئے لوگوںکے دلوں میں جگہ بنائی۔ سوشیل جسٹس،سوشیل سرویس اور سوشیل سپورٹ کے عنوان سے یہ تنظیم مسلسل کام کررہی ہے۔نوجوانوںکو تعلیم اور روزگارکے شعبہ میں آگے لانے کیلئے بھی مسلسل کوشش کررہی ہے۔پولیس سلیکشن کیلئے تربیت،لاک ڈائون کے درمیان ضرورت مندوںکی مدد،مہاجر مزدوروں کو اُن کے گھروں تک پہنچانے کا کام سب سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ کی اہم کارگذاریوں میں  سے ہے۔مسلسل مخالفتوں کے باوجود سیٹیزن یونائٹیڈ مومنٹ اپنی ذمہ دارایوں سے کبھی بھی اپنے قدم پیچھے نہیں ہٹائےاور ان کی خدمات سے سینکڑوں لوگوں کو فائدہ بھی پہنچاہے۔