بریکنگ نیوز: کرناٹک میں بھدراوتی سمیت چار علاقوں میں اومیکرون کے معاملات درج

اسٹیٹ نیوز ڈ سٹرکٹ نیوز نمایاں نیشنل نیوز

بریکنگ نیوز: کرناٹک کے بھدراوتی سمیت چار علاقوں میں اومیکرون کے 5 معاملات درج

  1. بنگلور: (انقلاب نیوز بیورو) اومیکرون کا پہلا معاملہ شیموگہ ضلع کے بھدراوتی میں پایا گیا تھا۔ Omicronکا معاملہ پہلی بار بھدراوتی کے ایک نجی اسپتال کے نرسنگ ہوم میں دریافت ہوا تھا۔

    یہ معاملہ کیرلا سے تعلق رکھنے والی ایک نرسنگ کالج کی 20 سالہ طالبہ میں پتہچلا ہے ۔
    9 دسمبر کو یہاں کی ایک مقامی نرسنگ کالج کے کل 27 طلباء میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور بعد میں انہیں آئیسولیٹ کیا گیا تھا۔بتایا گیا ہے کہ اسی وقت متاثرہ تھوک کو مزید جانچ کے لیے بنگلور بھیجا گیا تھا ۔
    ریاستی وزیر صحت نے ایک ٹویٹ میں انفیکشن پائے جانے کی تصدیق کی جسکے بعدڈسٹرکٹ ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر آفیسر نے میڈیا میں اسکی تصدیق کی ۔متاثرہ طالب علم کے کیرل سے آنے کے بعد کوئی سفری تاریخ نہیں ہے۔ اس وقت ریاست میں جملہ پانچ معاملات کی نشاندہی ہوئی ہے ۔۔ واضح ہوکہ اومیکرون بیماری زیادہ متاثر کرنے والی بیماری میں شمار نہیں کیا جارہا ہے اور نہ ہی اس میں ہلاکتوں کی شرح زیادہ ہے باوجود اسکے حکومت اور میڈیا میں جیسے خوف پھیلایا جارہا ہے وہ تعجب خیز بات ہے۔