داونگیرے:۔ شہر کی سماجی ثقافتی تنظیم مولانا آزاد سوشیل ویلفیر اسوسیشن جو پچھلے پچیس سالوں سےاپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ہر سال دس ہزار سے زائد طلباء وطالبات کو تعلیمی اشیاء اور غریب نادار لوگوں کی امداد کے کاموں میں مصروف ہے ،سالِ رواں داونگیرے سٹی مونسپل کارپوریشن کی جانب سے مولانا آزاد سوسیشل ویلفیر اسوسیشن کو کنڑا راجیواتسوا اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ کیا ۔اس اعزاز کو میونسپل کارپوریشن کی جانب سے منعقد اجلاس میں ضلع نگران وزیر بیرتی بسوراج ،رکنِ پارلیمان جی یم سدیشور ، میونسپل کارپوریشن مئیر یس ٹی ویریش کی موجودگی میں ادارے کے بانی وصدر سی آر نصیر احمد ادارہ کی جانب سے اعزاز حاصل کرینگے۔
