بنگلورو:۔محکمہ اقلیتی بہبودی کےسکریٹری کے عہدے پر فائز کیپٹن منی ونن کا تبادلہ محکمہ مویشی پالن و مچھلی پالن کے سکریٹری کے طورپر کیاگیاہے،اب ان کی جگہ پر سلمہ فہیم کو محکمہ اقلیت کے سکریٹری کے طو رپر فائز کیا گیا ہے۔ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق سینئرآئی اے ایس افسر انیل کمار کو اڈیشنل چیف سکریٹری برائے انفرااسٹرکچر برائےڈیپارٹمنٹ کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے ، اس سے پہلےاس عہدے پر سلمہ فہیم کی تقرری ہوئی تھی۔واضح ہوکہ کیپٹن منی ونن نے اقلیتی امور کے سکریٹری کے عہدے پر فائزہوکر محکمہ کی ترقی کیلئے کوشاں رہیں۔
