ساگر:۔کورونا واریئرس کے ساتھ گالی گلوچ کرنے ، بدسلوکی اورتوہین کرنےکا معاملہ ساگر ٹائون پولیس تھانے کے حدود میں رونما ہوا ہے۔ واقع کے پس منظر میں بتایا گیا ہے کہ کورونا وارئرس آشاکارکن شراوتی ، سسٹر شالینی،محکمہ صحت سے منسلک ڈرائیور سچن یہ تمام لوگ ساگر تعلقے کے لوہیا بڑاونے میں مقیم گنیش نامی شخص کے گھر پر پہنچے تھے، گنیش نے اس دوران آشاکارکن شراوتی کے ساتھ گالی گلوچ سے بات کرتے ہوئے اس خاتون کی بھرپور بے عزتی کی اوربعدازاں حدتو تب ہوئی جب اس نے اس خاتون کے چہرے پر تھوک دیا۔دراصل 11 مئی کوگنیش ،اسکی بیوی، دو بچوں اوراسکی ماں کو کورونا پازیٹیو آیا تھا۔ چونکہ ان لوگوں کو کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی تو 15 مئی کو معلومات کے مطابق آشار کارکن سمیت ایک عملہ انکے گھر پہنچااور اسٹیکر لگانے کی کوشش کی ۔ لیکن گنیش اس دوران اچانک اتنہائی غصہ ہوگیا اور آشاکارکن شراوتی کے ساتھ بدتمیزی سے بات کرنے لگا،گالی گلوچ کرنے کے ساتھ بددعائیں دینے لگا کہ تمہیں بھی کورونا ہوجائے اورتم بھی اسی میں مرجائو، اتنا ہی نہیں پورے علاقے کو کورونا ہوجائے اورتمام لوگ مرجائیں۔ اسطرح اہلکاروں کا تعاون نہیں کرنے اور کورونا وارئرس کی بےعزتی کرنے کے الزام میں ساگر پولیس تھانے میں گنیش کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
