ہندوستان میں اسی ہفتے لانچ ہوسکتی ہے کوویڈ کی سب سے سستی دوا، 35 روپئے ہوگی ایک کیپسول کی قیمت

سلائیڈر نیشنل نیوز
دہلی: مینکائنڈ فارما اس ہفتے سب سے سستی 35 روپئے فی کیپسول کی کوویڈ19 اینٹی وائرل دو مولنپرویر لانچ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ یہ جانکاری کمپنی کے چیئرمین نے دی ہے۔ انگریزی ویب سائٹ دی اکنامک ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق، مینکائنڈ فارما کے چیئرمین آر سی جونیجا نے بتایا کہ مولولائف کے پانچ دنوں کے کورس پر 1400 روپئے خرچ ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتے بازار میں برانڈ کے آنے کی امید ہے۔ ایک مریض کے لئے مولنوپرویر پانچ دن تک ہر دن میں دو بار 800 ملی گرام ریکمینڈ کی گئی ہے۔ ایسے میں ایک مریض کو 200 ملی گرام خوراک کے طور پر 40 کیپسول لینے کی ضرورت ہے۔ اورل پل کی مینوفیکچرنگ 13 ہندوستانی دوا کمپنیوں کے ذریعہ کی جائیگی، جن میں ٹورنٹ، سپلا، سن فارما، ڈاکٹر ریڈیز، نیٹکو، مائیلان اور ہیٹیرو شامل ہو۔واضح رہے کہ مینکائنڈ فارما ملک مین کووڈ -19 کی دوا مولو لائف (مالنوپریور) کی پیشکش کے لئے بی ڈی آر فارما اسیوٹکلس کے ساتھ شراکت کی ہے۔ گزشتہ دنوں کمپنی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اس شراکت کے تحت بی ڈی آر فارما کے ذریعہ پیداوار کیا جائیگا، جبکہ وپنن، فروخت، تشہیر، تقسیم مینکائنڈ فارما کرے گی۔ مینکائنڈ فارما کے سینئر چیئرمین (فروخت اور مارکیٹنگ) سنجے کول نے کہا تھا کہ کمپنی کووڈ-19 کے خلاف لڑائی کو مضبوط کرنے کے لئے ہرممکن قدم اٹھائے گی اور اس ضمن میں مولو لائف کو ہرجگہ دستیاب کرایا جائے گا۔ انڈین ڈرگ کنٹرولر جنرل (ڈی سی جی آئی) نے کووڈ-19 کے علاج میں ملک میں مفید اینٹی وائرل دوا مولنوپرویر کے ہنگامی استعمال کی منظوری دے دی گئی۔واضح رہے کہ مولنوپرویر کی سیکورٹی کا اندازہ کرنے کیلئے 1000 مریضوں پر اس کا ٹرائل کیا جائیگا۔ ہندوستان کے ڈرگ ریگولیٹر کی طرف سے جاری دوا کی تعمیر اور مارکیٹنگ کی اجازت والے خط میں کہا گیا کہ تین ماہ کے اندر کلینیکل ٹرائل کی اپڈیٹ ڈیٹیل دینی ہوگی۔