کرناٹک میں لاک ڈائون کا کوئی منصوبہ نہیں : آر اشوک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

بنگلور :۔ کرناٹک میں لاک ڈائون نافذ کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اس سلسلے میں ٹیکنیکل ٹیم نے ریاستی حکومت کو کوئی مشور ہ نہیں دیا ہے ، اس بات کااظہار ریاستی وزیر برائے روینیو آر اشوک نے کیاہے ۔ انہوںنے آج وزیر اعلیٰ بسواراج بومائی کی صدارت میں ہونے والی کووڈ لاک ڈائون کی ورچیول نشست میںشرکت کرتے ہوئے کہا اس وقت بظاہر پاریٹیو کیسس کی شرح میں اضافہ ہورہاہے، لیکن حالات زیر قابو ہیں اس وجہ سے ریاست میں لاک ڈائون نافذ نہیں کیاجائیگا البتہ جمعرات کو دوبارہ نشست کااہتمام کیا جائیگا جس میں ویک اینڈلاک ڈائون پر فیصلہ لیا جائیگا۔