سرکاری ملازمین کی تنخواہ فوری جاری کیاجائے : ڈبلیو پی آئی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلورو:مشکلات کے شکار محکمہ ٹرانسپورٹ کےملازمین کی بقیہ تنخواہیں جلدازجلد جاری کرنے کا مطالبہ ویلفیئر پارٹی آف انڈیا کے ریاستی صدر اڈوکیٹ طاہر حسین نے کیا ہے۔ انہوں نےاس بارے میں ایک اخباری بیان جاری کرتےہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا کی تیسری لہر کے معاملات دن بہ دن بڑھتےجا رہے ہیں۔ اس وقت بی ایم ٹی سی کلینر،ڈرائیور اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر کام کر رہے ہیں۔ لیکن حکومت تنہا اس عملے کومکمل تنخواہ دینےکی بجائے آدھی تنخواہ دیتے ہوئے انکے اہل خانہ کو مشکلات میں ڈالنے کا کام کررہی ہے۔اس سے قبل نئی بی ایم ٹی سی بسوں کی خریداری پر اربوں روپے خرچ کیے گئے تھے اور اب بھی نئی بسیں خریدنے کیلئے کروڑوں روپے خرچ ہو رہے ہیں، لیکن وہیں اہلکاروںکی مکمل تنخواہ نہ دیتے ہوئے حکومت ملازمین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کررہی ہے کہتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ۔مزیدماضی میں کورونا سے مر چکے ملازمین کے اہل خانہ کو ا بھی تک معاوضہ نہیں ملا ہے اور اب بھی مکمل تنخواہ نہ دیتے ہوئے ان کے اہل خانہ کو مصائب میں دھکیلا جارہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ریاستی وزیربرائے ٹرانسپورٹ میڈیا سے جھوٹ بول رہے ہیں کہ ہم ٹرانسپورٹ عملے کو مہینے کے آخر میں پوری تنخواہ دے رہے ہیں۔ایک طرف ٹرانسپورٹ کمپنی خسارے میں ہے اس بات کی وضاحت وزیر موصوف کررہے ہیں وہیں دوسری طرف نئی بسیں خریدی جارہی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پہلے عملے کو ان کی محنت کی پوری پوری مزدوری اداکریں اورانکے اہل خانہ کی ضروریات کو پوری کرنے پر غور کریں۔ اسکے علاوہ کوروناسے فوت ہوچکے ملازمین کے اہل خانہ کو جلدازجلد معاوضہ جاری کرنے پر زور دیا گیا۔