اسپتال کے رضاکار عملے کی ملازمت کو مستقل کرنےکی کوشش کی جائیگی: ایم شیوانا

ڈ سٹرکٹ نیوز سلائیڈر
شیموگہ: محکمہ صحت میں پچھلے کئی سالوںسے کام کرنے والے صفائی ملازمین کومستقل ملازمت دلانے کی مخلصانہ کوشش ہورہی ہے۔اس بات کی یقین دہانی محکمہ پبلک ورکس کمیشن کےریاستی چیئرمین ایم شیوانا نے کی ہے۔ انہوں نے اس ضمن میںاسپتال کے صفائی عملے سےتبادلہ خیال کرنے کے بعد وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی ریاستی وزیر اعلیٰ سےاس ضمن میں مشورہ کریں گے اوراس مسئلے کو حل کرنے کیلئے حقیقی کوشش کرینگے۔ ایم شیونانے آج شہر کے میگان اسپتال کا دورہ کیا اوریہاں کےرضاکاروں اور کارکنوں کی طرف سے مطالبے کو قبول کرنے کے بعد عہدیداروں سے صلاح ومشورہ کیا۔ اسی طرح ریاست کی مقامی خدماتی اداروں اور مختلف محکموں میں کام کرنے والے ملازمین کیلئےموصولہ روزگار کے مواقعوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔اس دوران سمس کے عہدیداروں نے تجویز دی ہے کہ رضاکاروں کی طرف سے کسی طرح کی شکایت نہ ہو اسطرح کی سہولیات فراہم کی جائےاوراس معاملے پر اگلے ماہ ضلعی دورے کے دوران مختلف محکموں کے افسران اور ضلعی عہدیداروں سے تبادلہ خیال کیا جائے۔مزید بتایا گیا کہ میگان اسپتال ایک زونل اسپتال ہے جو کہ چار اضلاع کے دائرے میںکام کرتا ہے۔ وسیع عمارت پر مشتمل اس اسپتال میں منظم انتظام کیلئے مزید اہلکاروں کی ضرورت پر غوروفکر کیا جارہا ہے۔ اس وقت 163 صفائی کرمچاریوں کارضاکار عملہ ہےجس میں خواتین عملہ کی ایک بڑی تعداد ٹھیکیداری کی بنیاد پرکام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگریہاں کے عہدیداروں کی جانب سے حکومت کو عملے کی بھرتی کرنے کی تجویز پیش کی جاتی ہےتو وہ وزیر اعلیٰ سے تبادلہ خیال کرتے ہوئےاس کیلئے کوشش کریں گے۔کورونا وائرس کے انفیکشن کی صورتحال میں محکمہ صحت کے عملے کو تنخواہوں کے علاوہ افزود معاوضہ اداکرنے کا حکومت نے اعلان کیا تھا لیکن اس کا بقایہ ابھی تک جاری نہیں کیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت سے 3.50 کروڑکی امداد منظوری ہوئی ہے۔ اس امداد کو فوری ادائیگی کیلئے توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ انہوں نے اسپتال کے حکام کو اس بات کی ہدایت کی ہے کہ وہ اسپتال کیلئے دن رات کام کرنے والے اہلکاروں ، رضاکاروں اورکارکنوں کی حفاظت پر مزید توجہ دیں اورانہیں ویکسین، فیس ماسک، دستانے اور سینیٹائزر وغیر حفاظتی آلات کی بروقت فراہمی کریں۔ رضاکار کارکنوں کی طرف سے بروقت تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر سمس ایکزیکٹیو آفیسر شیوکمار، ضلعی سرجن، سدناگوڑا پاٹل، میگان میڈیکل انسپکٹر ڈاکٹر شری دھر، ضلعی بہبودی سماج کے افسر ناگراج سمیت دیگر شعبہ صحت سے منسلک عملہ موجودتھا۔