امبیڈکر کی تصویر کی توہین: جج ملیکارجن گوڑا کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

ڈ سٹرکٹ نیوز

شیموگہ: آئین کے معمار امبیڈکر کی تصویر کی توہین کرنے والے رائچور ضلع کے سیشن کورٹ جج ملیکارجن گوڑا پر سخت قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ کرتے ہوئےآج کرناٹکا دلت سنگھرش سمیتی کے ضلعی یونٹ کی جانب سے ڈپٹی کمشنردفتر کے آگے احتجاج کیا ہے اورڈپٹی کمشنر کے ذریعہ ریاستی گورنر کو میمورنڈم پیش کیا گیا ۔ مظاہرین بتایا کہ یوم جمہوریہ کے جشن کے دوران جج ملیکارجن گوڑا نے امبیڈکر کی تصویر کوہٹاتے ہوئے توہین کی ہے یہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ ہندوستان کے آئینی تحفظات اورانصاف دلانے کے مقام پر موجودذات پات اور آئین مخالف جج کے عہدے پر فائزایسے اشخاص کا ہونا انتہائی تشویشناک ہے اور عدالت پر عدم اعتمادپیدا ہونے کے خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ ججوں کے رویہ کے خلاف پہلی بار اجتماعی ریلی نکالی گئی اور احتجاج ہورہا ہے۔مظاہرین نے پرزور مانگ کی ہے کہ آئین کے معمار باباصاحب امبیڈکر کی توہین کرنے اور فرقہ پرست ذہین رکھنے والے رائچور ڈسٹرکٹ جج ملکارجن گوڑا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔اس موقع پرکمیٹی کے ضلعی کنوینر ہالیشپا، منجوناتھ، ایم آر شیوکمار، شیشپا، جگو وغیرہ موجودتھے۔