چنگیری:۔ 26 جنوری یومِ جمہوریہ کے موقع پر رائچور ضلع جج ملیکارجن گوڈا کی جانب سے بھارت کے دستور ساز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی توہین کے خلاف شہر میں ڈ ی یس یس کارکنوں نے احتجاج کرتے ہوئے رائچور ضلع جج ملیکارجن گوڈا کو معطل کرتے ہوئے مناسب کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے بذریعہ تحصیلدار ایک یاداشت پیش کی۔تعلق دلت سنگھرش سمیتی کنوینیرچترلنگپا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری کو رائچور ضلع کورٹ میدان میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر ضلع جج نے اپنی ہٹ دھرمی کے ذریعہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی تصویرہٹوائی۔ملک کےقانون کی بالادستی کو قائم رکھنے کی ذمہ داری نبھانے کے بجائے جج کے ذریعہ ایسی حرکت قابل مذمت ہے ،ایسے ذہنی بیمار جج کو فوری معطل کرنے اور اُن کے ذریعہ اب تک عدالت میں کئے گئے فیصلوں پر بھی نظر ثانی ہونی چاہئے ،اس طرح کے ذہنی مریضوں کو عدالتو ں میں فیصلوں کو سننانےکا حق نہیں ہونا چاہئے ۔احتجاج میں ڈی یس یس لیڈر نیت کیرے منجپا، ناگراج ، رمیش ،رنگناتھ ،دیونا،منجوناتھ ، کے علاوہ ڈی یس کارکن احتجاج میں شریک رہے۔
