داونگیرے:۔پچھلے 30 سالوں سے داونگیرے ضلع بی جے پی اراکین پارلیمان کے ذریعہ ترقی سے محروم رہا،ضلع میں بی جے پی اراکین پارلیمان کے مطابق ضلع کو بااختیار بنانےاور ترقی کے بڑے بڑے وعدوں میں کوئی بھی منصوبہ نہ رہا ،بس اسٹانڈ اور چند چھوٹے راستوں کی تعمیر کے علاوہ ضلع کی ترقی میں ایساء کوئی اقدام نہ اُٹھاکیا گیا کہ خود اراکین پارلیمان اپنے آپ کو اطمینان ظاہر کرسکیں،بااختیار کے قدم ضلع میں داخل ہی نا ہوئے،رُکنِ پارلیمان جی یم سدیشورکو کنڑا کے علاوہ کسی اور زبان سے کوئی خاص لگاؤ بھی نہیں،اس بنیاد پر مضبوط دلائل کے ساتھ ضلع کی ترقی سے متعلق مسائل کو ایوان پارلیمان میں رکھنا اُن کے بس کی بات نا ہوئی ،اِن خیالات کا اظہار داونگیرے ضلع سے 2024ء میں منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس پارٹی کے مضبوط دعویدار جی بی ونئے کمار سے اُردو اخباری نمایندے نے بذریعہ فون رابطہ کرتے ہوئے ان کے خیالات کو ضلع کی عوام کے سامنے لانے کی خاطر اُن سے بات کی تو جی بی ونئے کمار نے کہا پچھلے 30 سالوں سےضلع کو جو ملناتھا مرکز سے وہ نا مل سکا اور نا ہی داونگیرے ضلع ترقی کی اس مقام کو حاصل کر سکا جو کرنا تھا، اِن گذرے 30 سالوں میں ضلع میں ہوئے پارلیمانی انتخابات میں بی جے پی سے اُمیدوار کامیاب ہوتے رہےمگر منتخب اراکین پارلیمان جن کا تعلق بی جے پی رہا وہ ضلع کی ترقی کے معاملہ میں مکمل ناکام رہے،کانگریس اعلیٰ قیادت کےحکم کے مطابق ضلع کا دورہ کر رہا ہوں ،پارلیمانی الیکشن میں کانگریس پارٹی سے ٹکٹ ملنے کے قوی امکانات ہیں ،ریاست کے اراکین پارلیمان کو ہندی اور انگریزی زبان پر عبور نا ہونے کی وجہ کاویری ندی کے پانی کی تقسیم کا معاملہ ہو یا کوئی اور مسلہ مرکز میں موجود حکومت کے سامنے مضبوط طریقہ سے اپنے حقوق کے حل کو رکھنے میں بی جے پی اراکین پارلیمان مکمل طور پر اہل ثابت نا ہوسکے،وزیر اعظم نریندر مودی کےتمام حربے ختم ہوچکے ،قومیت ،مذہب کے نام پر نفرت کا ماحول،ہندوتوا،کے علاوہ، بہت سارے نظریات اب پُرانے اور زنگ آلود ہوچکے ہیں ،بے روزگاری بہت حد تک ملک کو پریشان کرنے لگی ہے،پچھلے 9 سالون میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے میئسر نہیں ،یہ معاملہ اب نوجوانوں کی سمجھ میں آچکا ہے،اس بنیاد پر یقین سے کہا جاسکتا ہے کہ 2024 ء کے عام پارلیمانی الیکشن میں وزیر اعظم نریندر مودی کی شخصیت کاکوئی اثر انتخابات پر نہیں ہوگا ،میں کنڑا انگریزی اور ہندی تینوں زبانوں پرعبور رکھتا ہوں ،ایوان پارلیمان میں مسائل کو مضبوط دلائل کے ساتھ رکھنے کی اہلیت رکھتا ہوں ، تعلیم یافتہ ہوں ٹکٹ ملنے پر بی جے پی کو شکست دینے کی صلاحیت بھی رکھتا ہوں، داونگیرے ضلع کو قومی سطح پر پہچان ہو یہ میراایک بڑا خواب ہے،یہی وجہ ہے سیاسی میدان پوری دلچسپی کے ساتھ میدان میں اُترا ہواہوں ،آنجہانی سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی نے سیاسی میدان میں نوجوانوں کو بڑی اہمیت دی تھی ،اب راہل گاندھی کے ذریعہ بھی نوجوانوں کو مواقع فراہم ہوں اس جانب توجہ دی جارہی ہے،اس بنیاد پر کانگریس پارٹی سے داونگیرے ضلع سے پارلیمانی الیکشن میں کانگریس پارٹی سے ٹکٹ ملنے کی مجھے پوری اُمیدہے،کامیابی کے ساتھ ضلع کو ملکی سطح پر پہچان ہواس سمت میں کام کرونگا،مزید جی بی ونئے کمار نے کہا کہ ضلع کا دورہ کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہوئی کہ عوام کا تعاؤن تو مل رہا ہے اب پارٹی نے موقع فراہم کیا تو ضلع میں کانگریس پارٹی کی کامیابی یقینی ہے،کامیابی کے ساتھ داونگیرے ضلع کو ایک مثالی ضلع بنانے کی سمت پوری دیانتداری کام کرنے کےجذبہ کے تحت سیاسی میدان میں آیا ہوں ،میں اپنے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے ضلع کی عوام کا بھر پور اور پارٹی سے ٹکٹ کا مطالبہ کرتا ہوں اور مجھے اُمید بھی ہے۔
