ممبئی:۔گلوکارا لتا منگیشکر کی طبیعت پھر ایک مرتبہ بگڑ چکی ہے او ر انہیں وینٹی لیٹر پر رکھ کر علاج کیاجارہاہے۔گذشتہ27 دنوں سے وہ ممبئی کی برج کیانڈی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹروں کاکہناہے کہ لتا منگیشکر کی حالت بہت زیادہ بگڑی ہوئی ہےاور انہیں وینٹی لیٹر پر رکھاگیاہے۔ماہر ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم ان کا علاج کررہی ہے۔لتا منگیشکر کو کچھ دن پہلے کورونا ہواتھا اور انہیں نیمونیا بھی ہواہے۔92سالہ لتا منگیشکر کی عمر کو دیکھتے ہوئے ان کی صحت پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔غورطلب بات یہ ہے کہ پچھلے کئی دنوں سے ان کی طبیعت میں گراوٹ ہی آرہی ہے۔
