سابق وزیر آر روشن بیگ نے آج وزیر اعلیٰ بسواراج بومای سے ملاقات کرتے ہوئے حجاب معاملے پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہار

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
روشن بیگ وزیر اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے

سینیر رہنما و سابق وزیر آر روشن بیگ نے آج وزیر اعلیٰ بسواراج بومای سے ملاقات کرتے ہوئے حجاب معاملے پر پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان واقعات کے بعد مسلمانوں میں پیدا ہونے والے احساس عدم تحفظ سے واقف کرایا اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ساتھ بحالی امن کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنی ماؤں اور بیٹیوں کے تحفظ کے معاملے پر بے چینی میں مبتلا ہیں۔ روشن بیگ نے کہا کہ اس معاملے سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاست میں امن برقرار رکھنے کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کمسن ذہنوں میں نفرت کا ماحول پیدا ہونے سے روکنا وقت کا اہم تقاضہ ہے تاکہ آنے والی نسلوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقرار رہے اور ملک مستقبل تاریک نہ ہو۔مذہبی معاملات کی بنیاد پر کوئی تعلیم جیسے بنیادی حق سے محروم نہ رہے۔