شیموگہ : قاتلوں کی نشاندہی ہوئی ہے، جلد گرفتار کیا جائے گا: عوام صبر کا مظاہرہ کریں: وزیر داخلہ کی اپیل؛ آج شیموگہ – بھدراوتی میں اسکولوں کو تعطیل؛ یس یس یل سی کا امتحان ملتوی

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

شیموگہ : قاتلوں کی نشاندہی ہوئی ہے، جلد گرفتار کیا جائے گا: عوام صبر کا مظاہرہ کریں: وزیر داخلہ کی اپیل؛ آج شیموگہ – بھدراوتی میں اسکولوں کو تعطیل؛ یس یس یل سی کا امتحان ملتوی

وزیر داخلہ مقتول ہرشا کے لواحقین کے اہل خانہ کی تعزیت کرتےہوئے

شیموگہ : شیموگہ شہر میں آریس یس سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھ قاتلوں کا پتہ لگالیا گیا ہے ان قاتلوں کو جلد ہی پکڑ لیا جائے گااور اس معاملے کی جانچ پوری گہرائی کے ساتھ کی جائے گی، اس بات کا اظہار وزیر داخلہ ارگا گنیانیندرا نے کیا ہے، انہوں نے آج شیموگہ میں ہرشا کی لاش کا دیدار کرنے کے بعد اسکے لواحقین کی تعزیت کی اسکے بعد انہوں نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مقتول پر بھی کچھ مقدمات ہیں، اسکے لاش کے جلوس کے تعلق سے ضلع انتظامیہ فیصلہ لے گی، قاتلوں کو پکڑنے کے لئے علیحدہ ٹیم کی تشکیل نہیں دی گئی ہے بلکہ عام پولیس ہی اس معاملے کو سلجھا نے کی کوشش میں ہے۔

شیموگہ شہر میں اعلیٰ افسروں کی تعیناتی کی گئی ہے، اس سے پہلے جو یس پی رہے ہیں یا اڈشنل یس پی رہ چکے ہیں ان تمام کو مختلف علاقوں سے یہاں تعینات کیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ کے یس آرپی
،آر اے یف کی لکڑیاں بھی تعینات کی گئی ہیں ۔ وزیر داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر سے رہیں اور قانون کو اپنا کام کرنے دیں، قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ دوسری جانب آج شیموگہ بھدراوتی کے تمام اسکول و کالجوں کو تعطیل دی گئی ہے اور یس یس یل سی کے امتحان کو ملتوی کیا گیا ہے۔