پتھرکی کانکنی کے دوران چٹان گرنے سے10 مزدور ہلاک

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر

چامراج نگر:۔کرناٹک کے چامراج نگر کے قریب گنڈلو پیٹے میں پیش آنے والے حادثے میں دس سے زائد مزدوروں کی موت واقع ہوئی ہے۔سفیدپتھرکی کانکنی کے دوران چٹان کھسکنے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیاہے۔گنڈلوپیٹے کے بملاپور میں یہ کانکنی کی جارہی ہے،کیرل سے تعلق رکھنے والے حکیم نامی شخص کے ماتحت آنے والے ٹھیکے میں یہ حادثہ پیش آیاہے۔کانکنی کے دوران ایک بڑی چٹان جے سی بی اور ٹپر پر گر گئی تھی،جس سے یہ حادثہ پیش آیاہے۔حادثے میں دس مزدور ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کئی مزدوروں کے زخمی ہونے کی اطلاع مل رہی ہے۔راحتی کام میں مقامی پولیس اور فائر برگیڈ کی ٹیمیں مسلسل کام کررہی ہیں۔مزیدتفصیلات کا انتظار کیاجارہاہے۔