آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن کی جانب ایک روزہ اجلاس 

اسٹیٹ نیوز سلائیڈر
بنگلور:۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن (آئیٹا) کرناٹک کی جانب ایک روزہ  اجلاس  برائے جائزہ و منصوبہ کا انعقاد شہر کے مسجد شفیع میں منعقد کیا گیا۔ڈاکٹر بلگامی محمد سعد امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے اپنے  خصوصی خطاب میں آئیٹا کے کاموں کو سراہتے ہوئے ان کی رہنمائی کی۔ محمد رضا مانوی صدر آئیٹا کرناٹک نے افتتاحی کلمات او ر یٰسین بکبھا سکریٹری آئیٹا کرناٹک نے تنظیم کے کارگردیوں کی روداد پیش کی۔ ریاض احمد سکریٹری بورڈ آف اسلامک ایجوکیشن کرناٹک کے تذکیر سے پروگرام کا آغاز ہوا۔ ابتداء میں ڈاکٹر ثنا اللہ شریف کنوینر کانفرنس نے استقبالیہ کلمات پیش کیا ۔ الطاف امجد SAC ممبر نے پالیسی و پروگرام کی تفیہم کی۔ آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس ایسوسی ایشن  کے کل ہند صدر شیخ عبدالرحیم نے اپنے صدارتی خطاب میں  آئیٹا کرناٹک کے کارگردگی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  اس میدان میں پرعزم کے ساتھ آگے بڑھنے کی ترغیب دی۔